لیو ٹوئینز ( Leo Twins) کے نام سے کام کرنے والے بھائیوں نے وائلن اور گٹار پر نصرت فتح علی خان کی قوالی کی دھن نئے انداز میں پیش کر کے نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کیا-
باغی ٹی وی : لیو ٹوئنز کے نام سے کام کرنے والے جڑواں بھائیوں نے نصرت فتح علی خان کی آواز میں پڑھی گئی قوالی ‘’تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی ‘کی دھن کو نئے انداز سے پیش کردیا جس میں انہوں نے صرف وائلن،گٹار، تبلے، ہارمونیم کا استعمال کیا ہے۔
لیو ٹوئینز نامی دونوں بھائی جڑواں بھائی ہارون لیو اور شارون لیو نے یہ قوالی کی دھن لاک ڈاؤن کے موقع پر پیش کر کے نصرت فتح علی خان اور راحت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کیا۔
قوالی کو انہوں نے یو ٹیوب پر اپنے لیہو ٹوئینز نامی چینل پر رواں ماہ 19 جون 2020 کو اپ لوڈ کیا اور چھ منٹ انیس سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل اس قوالی کو اب تک 2 لاکھ 23 2 سو 37 بار دیکھا جا چُکا ہے-
لیو ٹوئینز کے اس منفرد انداز کو نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا کے صارفین کی جانب سے بے حدپسند کیا جا رہا ہے۔