لیسکو نادہندگان کی شامت آگئی ، اربوں کی ریکوری کے لیے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں‌

0
31

لاہور :لیسکو نادہندگان کی شامت آگئی ، اربوں کی ریکوری کے لیے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں‌، اطلاعات کے مطابق لیسکو نے نجی و سرکاری نادہندہ محکموں اور اداروں سے اربوں رپے کی ریکوری کرنے کے لئے افسران و ملازمین کی ہفتہ وارچھٹیاں منسوخ کر دیں۔

 

کنگن پور : دو بچے اغوا ہوئے ، والدین ، بچے اپنے گھر سے 2 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئے ، ایس ایچ او کا دعویٰ

 

 

ذرائع کےمطابق لیسکو نادہندگان سے وصولی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین سے اربوں روپے کی ریکوری کرنی ہے جس کی وجہ سے لیسکو کے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے،

 

پاک فوج کو سلام ! پاک فضائیہ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا، JF17 طیاروں کی تقریب رونمائی

لیسکو ہیڈ آفس سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق ہفتہ اور اتوار کے روز افسران و ملازمین دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں گے۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر تمام سرکلز میں پیغام بھجوا دیا گیا ہے۔یہ ریکوری کب شروع ہوگی ابھی اس کےبارے میں‌ابھی فیصلہ آنا باقی ہے

 

ن لیگ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ، چوہدری نثار سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راہیں جدا ، فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں‌شرکت پر ن لیگ تقسیم

کمپنی نے سرکاری محکموں اور اداروں سے پانچ ارب روپے کی ریکوری کرنی ہے جبکہ نجی صارفین کے ذمہ بھی کمپنی کے اربوں روپے واجب الادا ہیں۔ لیسکو نے نادہندگان کے کنکشن منقطع کر کے ریکوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع ہوں گے۔

Leave a reply