"چل جھوٹا "ڈاکٹر شہباز گل پرحناپرویزبٹ نےحملہ کردیا

لاہور : "چل جھوٹا "ڈاکٹر شہباز گل پرحناپرویزبٹ نےحملہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچنے کا انکشاف کیا تو حنا پرویز بٹ نے بھی میدان میں آتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل پرسخت جملے کے ساتھ حملہ کردیا

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے انکشاف کرتے ہوئے کہاتھا کہ” ایک رپورٹر دوست سے پتہ چلا ہے کہ حنا پرویز بٹ کا استعفیٰ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا ہے اور جلد سپیکر آفس ان کو بلا کر اس استعفے کی تصدیق کرنے کے بعد اسے قبول کرے گا۔

 

 

شہباز گل نے کہا کہ انہوں نے مذاق سمجھ رکھا تھا،مریم کو سوشل میڈیا کی وزیراعظم بنایا ہوا تھا اورسوشل میڈیا پر استعفے دے رہے تھے،اب پتہ چلے گا۔”ڈاکٹر شہباز گل کے انکشاف پر حنا پرویز بٹ خود میدان اتر آئی ہیں اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتےہوئےکہا کہ "وہ رپورٹربھی آپ جیسا جھوٹا ہی ہوگا،

حنا پرویزبٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیر اور مشیر دو نمبری سے باز نہیں آتے، ہمارے استعفے پارٹی کے پاس موجود ہیں، جس دن پارٹی حکم دےگی ہم اسمبلی میں نہ صرف استعفے دیں گے بلکہ منظور کرا کر آئیں گے ، پی ٹی آئی کی طرح ڈرامے نہیں کریں گے۔

اپنے دوسرے ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ "یہ جھوٹ ہے اس میں کوئی صداقت نہیں، ہمارے استعفے پارٹی کے پاس جمع ہیں، آج مجھے اندازہ ہوا کہ پی ٹی آئی کے مشیر اور وزیر عمران خان کے کہنے پر کس قدر جھوٹ بولتے اور پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

Comments are closed.