سوال "گندم”جواب "چنا”پنجاب حکومت نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ مانگ رہی ہے،نوازشریف کی طرف سے خط جمع کروادیاگیا

0
33

لاہور: سوال "گندم”جواب "چنا”پنجاب حکومت نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ مانگ رہی ہے،نوازشریف کی طرف سے خط جمع کروادیاگیا،اطلاعات کےمطابق نوازشریف کےذاتی معالج نے پنجاب حکومت کےخط کے جواب دے دیا لیکن کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کےمعالج ڈاکٹرعدنان نےپنجاب حکومت کےخط کاجواب دےدیا، ڈاکٹر عدنان کے خط میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس شامل نہیں،نوازشریف کوجلداسپتال میں داخل کرایا جائےگا،ان کےدل کاپروسیجرہوگاجو پیچیدہ ہے۔

خط کا جواب کسی برطانوی اسپتال یا لا فرم کے بجائے شریف میڈیکل سٹی کے لیٹر ہیڈ پر تحریر کیا گیا، جو لاہور میں ہے لندن میں نہیں۔ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محکمہ داخلہ پنجاب کولکھاگیا ٹوئٹ کیا ، جس میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف کی صحت جانچنے کے لئے پہلےجمع کرائی گئی رپورٹس کافی ہیں۔

 

ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی رائل برومٹن اسپتال کی رپورٹس جمع کرائی جاچکی ہیں،ان کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ، گائزاینڈ سینٹ تھامس اسپتال کے ہیماٹولوجسٹس دیکھ رہے ہیں، ان کو جلد اسپتال میں داخل کرایا جائے گا۔ڈاکٹر عدنان کہتے ہیں‌ کہ نوازشریف کا اسپتال میں داخلے کا انحصار ہیماٹولوجسٹ اور نیفرولوجسٹ کی کلئیرنس پر ہے، امراض قلب کے باعث نواز شریف کے دل کا پروسیجر ہوگا، جو پیچیدہ اور ہائی رسک ہے۔

خیال رہے پنجاب حکومت نےنوازشریف کی خون کی رپورٹ،پلیٹ لیٹس سےآگاہی کا کہا تھا تاکہ مریض کی تازہ ترین صورتحال سے آگہی ہوسکے تاہم ڈاکٹر عدنان نے خون کی رپورٹ،پلیٹ لیٹس سےمتعلق میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی۔

گذشتہ روز نواز شریف ڈینٹل اپائنمنٹ کے بعد اپنی رہائش گاہ پہنچ تھے ، اس موقع پر ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سےگریز کیا تاہم انہوں نے مختصر گفتگو میں کہا تھا کہ نوازشریف کی صحت پراپ ڈیٹ ہوگی توخودبتادوں گا۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری پیچیدہ اورخطرناک ہے، ان مختصر اور طویل مدتی علاج کی ضرورت ہے، حکومت پنجاب کےخط کےجواب میں تفصیلی خط بھیج دیا ہے جس میں نوازشریف کی بیماری اور تشخیص کی مکمل تفصیلات ہیں۔

Leave a reply