2 لیویز اہلکار معطل، وجہ ایسی کی انسانیت بھی شرما جائے

کوئٹہ: مستونگ میں گدھے کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے 2 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
چند روز قبل کردگاپ مستونگ میں گدھےکو فائرنگ کرکے مارنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر حکام نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

لیویز اعلامیے کے مطابق گدھےکو مارنے پر دولیویز اہلکاروں گل خان اور محمد عاصم کو معطل کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ گدھےکو مارنے اور ویڈیو بنانےکی تحقیقات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔

Comments are closed.