جنرل ہسپتال: بریسٹ کینسر کی ایڈوانس تشخیص کیلئے جدید ٹیسٹ کا آغاز

چھاتی کے سرطان کے جنیٹک کی پہچان کی بنیاد پر ایل جی ایچ تشخیص کا پہلا ہسپتال بن گیا
0
58
lgh

پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ/ لاہور جنرل ہسپتال کی سینٹرل ریسرچ لیب نے طب کی دنیا میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لئے BRCA-1 ”بیرکا ون” ایڈوانس ٹیسٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان میں ایل جی ایچ جدید ترین ٹیسٹ کے ذریعے چھاتی کے کینسر کی ایڈوانس تشخیص اور” جنیٹک جینز” کی شناخت کی بنیاد پر ٹیسٹ کرنے والا پہلا ہسپتال بن گیا ہے، اس مقصد کے لیے ٹیسٹ کٹس خصوصی طور پر درآمد کی گئی ہیں جن سے مریضوں کو استفادہ شروع کر دیا گیاہے۔

اس امر کا اظہار پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سینٹرل ریسرچ لیب پی ایچ ڈی ڈاکٹر غزالہ روبی، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، ڈاکٹر عبدالعزیز اور منتظم ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے ایڈوانس BRCA-1 ”بیرکا ون” ٹیسٹ شروع کرنے پر ڈائریکٹر سینٹرل ریسرچ لیب ڈاکٹر غزالہ روبی اور اْن کی ٹیم کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ” بیرکاون "کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ایسی خواتین جن کے خاندان میں بریسٹ کینسر کی” ہسٹری "پائی جاتی ہے اور جنہیں موروثی طور پر بریسٹ کینسر ہونے کے خطرات درپیش رہتے ہیں ایسی خواتین مذکورہ ایڈوانس ٹیسٹ سے جینز کی پہچان کے ذریعے چھاتی کے کینسر ہونے یا نہ ہونے کے امکان سے آگاہی حاصل کر سکیں گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس ٹیسٹ میں نارمل جینز اور متاثرہ جینز کا موازنہ کر کے بیماری کے ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلایا جا تا ہے اوریہ صرف ایک جین نہیں بلکہ سات قسم کے جین پینل کو شناخت بھی کرتا ہے۔

پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بریسٹ کینسر کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، خصوصی طور پر پاکستان میں مشرقی روایات اور مذہبی رحجان کی وجہ سے خواتین اپنی تکلیف کو دوسروں پر ظاہر کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں جس سے مرض شدت اختیار کر لیتا ہے اور پیچیدگیاں بڑھنے پر ہی معالج سے رجوع کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات یہ مرض کنٹرول سے باہر ہو کر مریضہ کی جان کیلئے خطرہ بن جاتا ہے لہذ ا ضروری ہے کہ خواتین میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جائے تاکہ چھاتی (بریسٹ) میں کسی قسم کا درد یا معمولی گلٹی محسوس ہو تو فوری طور بریسٹ کلینک اور اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کر کے سرطان کی بیماری کو روکا جا سکتا ہے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ تمام ٹیچنگ ہسپتال میں میموگرافی ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے جتنی جلدی تشخیص ہو گی اتنا ہی علاج آسان اور کامیاب ہوگا۔

بریسٹ کینسر کی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرکی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ

بریسٹ کینسر …… لوگ کیا کہیں گے۔۔؟ (محمد نورالہدیٰ)

بریسٹ کینسر،بڑھتی آبادی پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، صدر مملکت

جنرل ہسپتال میں بریسٹ کلینک، خواتین کیلئے بہت بڑی نعمت ہے: صوبائی وزیر صحت

پنجاب میں بریسٹ کینسر میں مبتلا خواتین کا مفت علاج ہو گا،وزیراعلیٰ نے دی منظوری

بریسٹ کینسر کا موضوع ٹیبو کیوں ؟؟ — اعجازالحق عثمانی

بریسٹ کینسر بھی قدرتی آفات سے کم نہیں — ڈاکٹر عزیر سرویا

بریسٹ کینسر کا عالمی دن, پنک ربن بمقابلہ ٹیبو !!! — بلال شوکت آزاد

بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ،تحریر: محمد مستنصر

Leave a reply