ہڑتالی ڈاکٹروں کے لائسنس منسوخی کے اقدامات کی رپورٹ ہائی کورٹ نے طلب کرلی

0
83

لاہور: یہ کیا تماشا ہے کہ جب ڈاکٹروں کو کام کرنا پڑ جائےتو پھر یہ ہڑتالوں پر اتر آتے ہیں اب ایسا نہیں چلے گا ، یاد رکھیں جوزندگی بچانے کے ذمہ دار ہیں وہ کیسے ہڑتال پر جا سکتے ہیں؟ پوری دنیامیں پروفیشنل ہڑتال نہیں کرتے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف سماعت پر جسٹس جوادحسن کا ریمارکس میں کہنا ہے کہ یہ ہم سب کا کیس ہے۔ عدالت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے لائسنس منسوخی کے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی۔

فضائی آلودگی سے ہمارے خدا پریشان ، ماسک پہن کر بچنے کی کوشش کرتے ہیں، ہندو 

ذرائع کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ میں ہڑتالی ڈاکٹروں کےخلاف کارروائی کے لیے دائردرخواست پرسماعت ہوئی۔ جسٹس جوادحسن نے ریمارکس دئیے کہ دنیا بھر میں پروفیشنلز ہڑتال پر نہیں جاتے۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کے لائسنس منسوخ کرکے ان کے خلاف ابھی تک پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

حکومت کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں‌ایڈیشنل سیکرٹری صحت سمیت دیگر پیش ہوئے۔ درخواستگزاروکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو علاج کی سہولیات میسر نہیں۔ جسٹس جوادحسن نے ریمارکس دیئے کہ پوری دنیامیں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا کوئی تصورنہیں۔ بتائیں کون ہیں یہ لوگ؟ ان کو ہڑتال کرکے مریضوں کے علاج سے انکار کا حق کس نے دیا؟

"مشن پرواز”خوبصورت،تحقیقی اورتاریخی کتاب ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر 

عدالت کو جواب جمع کراتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری بولے جوقانون لارہے ہیں ابھی تک لاگونہیں ہوا لیکن ہڑتال شروع کر دی گئی۔ وائس چانسلرزکی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی ہے لیکن ہڑتالی ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔

جسٹس جوادحسن نے کہاجن کوتحفظات ہیں انہیں اس مجوزہ قانون کوعدالت میں چیلنج کرناچاہیے۔ درخواستگزار وکیل نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال عدالتی فیصلوں سے متصادم ہے۔ جسٹس جواد حسن نے کہاغریب مریض کہاں جائیں۔ ہم نے ہسپتالوں کی ہڑتال ختم کروانی ہے۔

خسراجسم کے دفاعی نظام کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے،ماہرین طب کی تحقیق

صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری نے کہا کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ جسٹس جوادحسن نے ریمارکس دیئے کہ عدالت بغیرخوف کے کھلی عدالت میں فیصلہ سنائے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ سمیت دیگرکو مریضوں کے علاج اور ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف کی جانے والی کارروائی بارے رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔

Leave a reply