فحش ویب سائٹس کے بارے میں ہائی کورٹ کا بہت بڑا حکم آگیا
لاہور : پاکستان میں اغیار کی طرف سے پھیلائی جانی والی فحاشی کے خلاف شہری بھی میدان میںنکل آئے ،اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں فحش ویب سائٹس کی بندش کیلئے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سے جواب طلب کر لیا
ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ مصباح اطہرکے مبینہ قاتل گرفتار
جسٹس مظاہر علی اکبر نے ایڈوکیٹ شہباز اکمل جندران کی درخواست پر سماعت کی جس میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ،پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت اور ادارے فحش ویب سائٹس کی بندش میں ناکام رہے ہیں فحش ویب سائٹس کی بندش نہ کرکے وفاقی حکومت ملک کیلئے تباہ کن اثرات پیدا کررہی ہے
رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا،سچ کیا،فخرعالم
درخواست گزار وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ غیر اخلاقی ویب سائٹس کے خلاف کاروائیاں نہ ہونے نوجوان نسل پع برا اثر پڑ رہا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ فحش ویب سائٹس بند کرنے کا حکم دیا جائےلاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے رپورٹ طلب کر لی