لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین معطل کردیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کی مطعلی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے جج شاہد مبین نے سنایا ، ہائی کورٹ میں احمد نواز نے درخواست دائر کررکھی تھی کہ نیا آئین تقاضے پورے نہیںکرتا
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ بورڈ کا انیس اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے نیا آئین معطل ہونے کے بعد دوہزار چودہ کا پرانا آئین اور گورننگ بورڈ اراکین بھی بحال ہو گئے ہیں۔نیا آئین معطل ہونے سے ریجن کے صدور اور گورننگ بورڈ اراکین بھی اپنے عہدوں بحال ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس کیس کی سماعت جسٹس شاہد مبین نے کی تھی اور پیٹیشنر احمد نواز نے وکیل منیر احمد کے ذریعے یہ آئین معطل کرنے کی استدعا کی تھی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پرانا آئین بحال ہونے سے ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا سٹیٹس بھی بحال ہو گیا ہے۔نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو چھ ایسوسی ایشنز تک محدود کر دی گیا تھا، گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔