لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدارن کو بلاول بھٹو کی مبارکباد دی
باغی ٹی وی :پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسئیشن کے نومنتخب عہدیدارن کو مبارکباد دی ہے.
پی پی پی چیئرمین نے عاصمہ جہانگیر گروپ سے وابسطہ نومنتخب صدر طاہر نصراللہ وڑائچ کو کامیابی پر مبارکباد دی،بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دیگر نومنتخب عہدیدارن کو بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد دی. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یقین ہے، نومنتخب عہدیداران انسانی حقوق کی پاسداری اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے کردار ادا کریں گے:
وکلاء برادری تحریکِ آزادی پاکستان سے لے کر جدوجہد برائے بحالیِ جمہوریت تک، پیش پیش رہی ہے:ملک کے 22 کروڑ عوام کے حقوق کی حفاظت کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی اور وکلاء برادری کا اتحاد قائم رہے گا: بلاول بھٹو زرداری