لاہور میں بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کا بروقت ایکشن، دھمکیاں اور بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار کر لیا

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کی ہدایت پر شہری کو دھمکیاں دینے اور بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، حمزہ نامی ملزم نے شہری ڈاکٹر صہیب کو فون پر دھمکیاں دیں اور بھتے کا مطالبہ کیا،

شہری ڈاکٹر صہیب کی درخواست پر لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کےخلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج تھا، حوالات میں بند کردیا گیا،

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہر میں بھتہ مافیا کی کوئی گنجائش نہیں، لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے،

قبل ازیں نویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت کا بھتہ خوروں کے خلاف ایکشن۔بھتہ مانگنے اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 3بھتہ خور گرفتار کرلیے،

گرفتار ملزمان میں طارق اسماعیل، طیب بھٹی اور حق نواز بھٹی شامل ہیں ملزمان سے کلاشنکوف اور درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لی ہیںِ .ملزمان نے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک شہری سے 2کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزمان شہری عبدالرزاق سے 2لاکھ روپے بھتہ وصول بھی کر چکے ہیں۔

صرف یہاں تک ہی معاملہ موقوف نہیں‌ہے بلکہ ملزمان باقی رقم ادا نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی طرف سے بھتہ خور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے .

Comments are closed.