لاہور بورڈ نے رواں ماہ 29 جولائی سے دسوی جماعت کے امتحانات لینے کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت کے امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کردی گئی ہےترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحان میں تین لاکھ 894 امیدوار شرکت کریں گے، امیدواروں میں 1لاکھ 58ہزار 347 لڑکے اور 1لاکھ 42ہزار 547 لڑکیاں شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق امیدواروں کی سہولت کیلئے 866 امتحانی مراکز قائم کیے گیے ہیں، دانش اسکولوں کے طلبا و طالبات کے لیے مختلف علاقوں میں امتحانی مرکز بنائے گئے ہیں۔


اس سے قبل لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کی تھی جس کے امتحانات کا آغاز 29 جولائی سے عربی، بزنس سٹڈیز، فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ سے ہوگا۔

30 جولائی کو کیمسٹری، 31 جولائی سوکس، فارسی، ووڈ ورک کا امتحان ہوگا۔ یکم اگست کو ایجوکیشن، القرآن، تاریخ پاکستان اور بیوٹیشن امتحان ہوگا۔

3 اگست کو ریاضی، 4 اگست پنجابی، انگلش لٹریچر اور اردو لٹریچر کا امتحان لیا جائے گا اس کے بعد پانچ اگست کو ہوم اکنامکس، ملٹری سائنس اور کمپیوٹر ہارڈ وئیر مضامین کے امتحان ہوں گئے۔ 9 اگست کو بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پیپرز ہوں گئے۔

Shares: