لاہورہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کو1756 لیپ ٹاپس مہیا کردیی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی خصوصی ہدایت کے بعد پنجاب بھر کے تمام جوڈیشل افسران کو لیپ ٹاپس مہیا کر دیئے گئے۔صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ کی سول اورسیشن عدالتوں کے ججز کو ایک ہزار 756 لیپ ٹاپس فراہم کئے گئے۔
سول عدالتوں کے 1102 جبکہ سیشن عدالتوں کے 654 ججز کو لیپ ٹاپس دیئے گئے ہیں۔لاہور کی 189 سول اور 149 سیشن عدالتوں کے ججز کو لیپ ٹاپس دیئے گئے ہیں۔اٹک کے 30 سول و سیشن ججز اور بہاولنگر کے 32 ججز کولیپ ٹاپس دیئے گئے۔بہاولپور کے46 ، گوجرانوالہ کے 80 اور رحیم یار خان کی 43 سول و سیشن عدالتوںکے ججزکو لیپ ٹاپس تقسیم۔راولپنڈی کی 135 سول وسیشن عدالتوں اور ملتان کی29 سیشن اور 45 سول عدالتوں کے ججز کے لئے بھی لیپ ٹاپس مہیا کئے گئے ہیں۔
جوڈیشل افسران کو لیپ ٹاپس کی تقسیم کے حوالے سے ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ضلعی عدلیہ کے ججز کو لیپ ٹاپس کی فراہمی سے پنجاب کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ ملے گا ۔