لاہور پولیس کی کارروائیاں۔قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار۔

0
40

لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں۔قتل اور اندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار۔انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے مکان کاکرایہ ادا نہ کرنے پرشہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سب انسپکٹر کو گرفتار کیا۔انویسٹی گیشن پولیس سندر نے معمولی ذاتی رنجش پر اپنے دوست کو گلا دباکر قتل کرنے والے ملزم دانش کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ اور سندر کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور اندھے قتل کی2مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان کی واضح ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں قتل، اندھے قتل اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور انہیں گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن محمد بلال قیوم کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل اے ایس پی اکرام اللہ خان اور انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ محمد اصغربھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے26سالہ شہر ی نتماس اعظم کو قتل جبکہ اس کے بھائی کو شدید زخمی کرنیوالے سب انسپکٹر ملزم مجاہد منظورکو گرفتارکر لیا ہے۔

ملزم مجاہدمنظور نے اپنے کرایہ دار کوکرایہ ادا نہ کرنے کی رنجش پر دوران تلخ کلامی طیش میں آ کر اندھا دھندفائرنگ کرکا نشانہ بنایا تھا۔ فائرنگ سے مقتول نتماس اعظم موقع پر جانبحق ہو گیا تھا جبکہ اس کا بھائی روحیل اعظم شدید زخمی ہو اتھا۔ مقتول نتماس اعظم بطور سب انجینئر واسا ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اورآڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سوسائٹی میں کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔ مقتول نتماس اعظم 8ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی مکان خالی کر رہا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں تعینات سب انسپکٹر منظور حسین موقع سے فرار ہو گیا تھا۔اسی طرح ایس پی صدرانویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او رائیونڈ سرکل اے ایس پی رضا تنویراور انچارج انویسٹی گیشن سندرخالد یعقوب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ25سالہ شہر ی وحید احمد کے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے اس کے دوست دانش کو گرفتار کر لیا ہے۔ملز م دانش نے تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل معمولی ذاتی رنجش کی بنا پر مقتول وحید احمد کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

ملزم دانش نے اپنے دوست وحید احمد کو قتل کرنے کی نیت سے فون کر کے کھوہ جلیانہ پنڈ نزد بحریہ ٹاؤن کے پا س بلایاتھا۔ ملزم دانش مقتول کو قتل کر نے کی سنگین واردات کے بعدنعش کو وہیں چھوڑ کر مو قع سے فر ار ہو گیا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply