لاہور سمیت کورونا کیسز کے زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

لاہور سمیت کورونا کیسز کے زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز،جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ سول و عسکری حکام اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور شرح اموات پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا،اجلاس کے شرکاء نے کورونا ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا، اجلاس کے شرکاء نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا،اجلاس نے کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے شاندار خدمات پر ہیلتھ پروفیشنلز کو خراج تحسین کیا، اجلاس کے شرکاء نے کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے لانے کے عزم کا اظہارکیا،اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا

لاہور سمیت کورونا کیسز کے زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز بھی سامنے آئی، 8فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں بھی پابندیاں مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا گیا،اجلاس میں لاہور اور بڑے شہروں میں ہسپتالوں کو صرف کورونا کیلئے مختص کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا،آکسیجن کی سپلائی کو تسلسل کے ساتھ برقرار رکھنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

عسکری قیادت کی جانب سے سول حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا،مارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے اوقات پر انتظامی اقدامات کے ذریعے موثر عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔پنجاب میں 24 گھنٹے میں 2600 سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے اور 127 اموات ہوئیں۔ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کیا گیا ہے۔گزشتہ روز 40 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔پنجاب میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسیشن لگائی جا چکی ہے۔ پنجاب میں کیسز مثبت آنے کی شرح 13 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ شام 6 بجے سے سحری تک میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، ویکسینیشن سنٹرز اور دیگر ضروری سروسز کے سوا تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔آکسیجن سلنڈرز کی ذخیرہ اندوزی یا اورچارجنگ پر قانونی کارروائی ہوگی ،ویکسینیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔ضرورت پڑنے پر ڈاکٹرز اور نرسز کو بھی بھرتی کیا جائے گا۔ہیلتھ پروفیشنلز کو پہلے بھی خصوصی الاؤنس دیا، آئندہ بھی دیں گے۔پرائیویٹ ہسپتالوں کو کورونا کیلئے بیڈز مختص کرنے کا پابند کیا جائے گا۔پرائیویٹ ہسپتالوں کو کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ریٹس کی اوورچارجنگ نہیں کرنے دیں گے۔عصورتحال مشکل ہے لیکن ہم سب مل کر اس قومی چیلنج پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہیں۔غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں۔ہسپتالو ں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔کورونا کے خلاف جنگ جیتنا ہی واحد آپشن ہے۔ سیاسی اور عسکری قیادت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔معاشرے کے ہر طبقے کو کورونا وائر سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے

کور کمانڈر لاہورکا کہنا تھا کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنا ایک قومی چیلنج ہے۔ سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے فوج ہمہ وقت تیار ہے۔ کورونا کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے سول حکومت کا ساتھ دیں گے آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں –

Comments are closed.