‏لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

جیو جنگ گروپ کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت پر آج لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی

میر شکیل الرحمان نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی تھی، گزشتہ سماعت پر نیب نے میر شکیل الرحمان کی رہائی کی مخالفت کی تھی

جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے، نیب نے میر شکیل الرحمان کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا تھا

اس سے قبل میر شکیل الرحمان 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی؟

 

میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر جنگ گروپ کے صحافی اعزاز سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔ 34 سال پرانے کیس پر عدالت سے ضمانت نہ ملنا عجیب بات ہے ۔

اعزاز سید کا مزید کہنا تھا کہ ہے فیصلہ خود باعث توہین عدالت ،کچھ کہہ کر میں توہین عدالت نہیں کرتا

Comments are closed.