گستاخ رسول کی ایک سزا، سر تن سے جدا، لاہور میں وکلاء کا فرانس کے خلاف احتجاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی اسلام دشمنی کے خلاف ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی احتجاج جاری ہے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں وکلاء و سول سوسائٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ کیا،مظاہرے میں میاں اشرف عاصمی ایڈوکیٹ، علی عمران شاہین و دیگر موجود تھے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کیلئے رحمت بن کر آئے۔ دیگر مذاہب کا احترام کرنے کی تعلیم دی۔ مسلمان نبی کریم کی شان میں گستاخی کو بالکل برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ فرانس کے اشیاء اور پروڈکٹس کا بائیکاٹ کریں۔ فرانس اسلام دشمن ملک ہے اور ہمیشہ سے توہین رسالت کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کررہا ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ فوری طور پرفرانس سے سفارتی تعلقات ختم کردیں، فرانس کی اسلام دشمنی عیاں ہو چکی ہے، عالمی برادری کو بھی نوٹس لینا چاہئے، پاکستانی حکومت بھی اس پر خاموش رہنے کی بجائے اپنا کردار ادا کرے اور امت کی قیادت کرے،

وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ

فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا

فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ

گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج

پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلم امہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی ختم کرے۔ دنیا بھر کی مسلم امہ فرانس کے ساتھ درآمد و برآمدی چیزوں کے آرڈر منسوخ کردیں۔فرانسیسی صدر کے اقدامات سے پوری امت مسلمہ کے جذبات کو دھچکا لگا ہے گستاخانہ خاکوں کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں ۔حکومت مذہبی معاملے پر اپنا موقف واضح کرے اور اس معاملے کو اقوام متحدہ میں نمایاں کرے ۔

 

Comments are closed.