سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کیپٹن عاقب شہید کے والدین سے ان کے گاؤں نوتھیں میں تعزیت کی اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاشہادت کی موت پوری قوم کے لیے فخر کی بات ہے، یہ شہدا ملک کے انچ انچ کی حفاظت کر رہے ہیں
ہمیں امید ہے کہ ان شہدا کا خون رنگ لائے گا اور پاکستان امن قائم ہوگا، پاکستان کے دشمن ناکام ہونگے،
ان شہدا کے والدین کا جو صبر ہے وہ پوری قوم کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے،
ملک میں سیاسی افرتفری ہے جبکہ ہمارے دشمن ہمیں چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں، آج بھی کئی مقامات پر بھارت کی طرف سے کنٹرول لائین پر خلاف ورزی کی گئی ہے،
س
قوم کو مل کر بھارت کی اس جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا، اور عالمی سطح پر بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنا ہو گا
ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی باہر سے ثالثی نہیں بلکہ پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کو مل کر اس مسلہ کو حل کرنا ہو گا
سینٹ میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی مل کر ایک چیرمین لائے تھے، پھر پیپلز پارٹی اپنے اس قدم سے پیچھے ہٹ گئی ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس پورے عمل کے دوران جماعت اسلامی غیر جانبدار رہے گی،
ہم کسی ایسے کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے پارلیمان اور جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو، اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع سرگودہا کے امیر جاوید چیمہ اور زبیر گوندل بھی ہمراہ تھے

Shares: