لیاقت آباد میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ گلے میں پھرنے سے ایک شخص زخمی

کراچی : لیاقت آباد میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ گلے میں پھرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ تھانے کی حدود لیاقت آباد نمبر 4 مکان نمبر 584 سے ایک شخص کو زخمی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا جہاں اسکی شناخت 27 سالہ شاہد ولد رزاق کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او کامران حیدر کے مطابق زخمی شخص کا گلی میں اپنے رشتہ دار سے جھگڑا ہوا ،بعد میں ملزم اسکے گھر میں داخل ہوا اور گھر کی سیڑھیوں پر انکا پھر جھگڑا ہوا ،اس دوران ملزم نے تیز دھار آلے کے وار سے اس پر حملہ کیا اور اسکے گلے میں وار کیا،ایس ایچ او کے مطابق خوش قسمتی سے زخمی شخص کی گلے میں گہرا زخم نہیں آیا اور اسکی کھال متاثر ہوئی ہے،انہوں نے بتایا کہ زخمی اور ملزم کا تعلق گجرانوالہ سے ہے اور انکی وہیں سے خاندانی لڑائی ہے ،ایس ایچ او نے بتایا کہ مقدمہ نامزد ملزم کے خلاف درج کیا جائے گا۔

Comments are closed.