عمران خان کے کہنے پر لوگوں نے صرف ہزار ڈالر بھی نہ دئے لیاقت بلوچ کا انکشاف
چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر لوگوں نے ڈیم کیلئے صرف ہزار ہزار ڈالر بھی نہ دئے، جھوٹ پے جھوٹ بولنے سے کپتان پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوچکاہے۔ جماعت اسلامی ملک میں ریاست اور سیاست کی کشمکش میں نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام کو سرخرو کرنے کیلئے کوشش کررہی ہے۔ ہم خدمت کی بنیاد پر ملک کو ازسر نو منظم کررہے ہے دفتروں میں انسانوں کی تذلیل بند کی نائے۔۔۔
اس ملک کو بہرانوں سے نکالنے کیلئے اس بگڑی سیاست کے کسی اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہتے بلکہ عام شریف عوام کو منظم کرکے پاکستان کا دفاع کرینگے، قادیانوں کا بھی راستہ روکے گے اور عوام کے ترجمان بن کر ان کے مسائل بھی حل کرینگے۔۔۔
وہ چارسدہ میں جماعت اسلامی پی کے 58 اسفندیار ولی خان کے حلقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ پروگرام میں صوبائی صدر اتحاد العلماء شیخ عبدالمستعان امیر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ محمد ریاض خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا شاہ حسین ایڈوکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی عوام سے اپیل کی کہ پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی کے بازو بنیں