لیاری لٹریچر فیسٹول کا آغاز ہوگیا، دوروز جاری رہے گا

کراچی: لیاری لٹریچر فیسٹول اپنے تنوع اور تمام تر رنگوں کے ساتھ ہفتے کے روز بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں شروع ہوا، ایونٹ کا اہتمام مہردر آرٹ اینڈ پراڈکشن کے تحت کیا گیا. میلے کی تقریبات دو روز جاری رہیں گی، مختلف ادبی، علمی، سماجی موضوعات پہ 23 سیشنز ہوں گے، جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوں‌ گی.

ذرائع کے مطابق لیاری فیسٹول کا آغاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ کے خطاب سے ہوا، انھوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد لیاری کے روشن چہرے اور رنگارنگ کلچر کو پیش کرنا ہے۔

لیاری میلے میں کتابوں کے اسٹالز کے ساتھ ساتھ لیاری کے قدیم کلچر اور روایتی کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، ساتھ فنون لطیفہ کے دیگر شعبوں سے متعلق بھی سیکشنز اور سرگرمیوں کا انتظام ہے۔

Comments are closed.