لیبیا ، خلیفہ حفتر کی فوج نے ترکی کا اسلحہ بردار طیارہ تباہ کر دیا
لیبیا میں خلیفہ حفتر کی حامی فوج نے مصراتہ کے ہوائی اڈے پر موجود ترکی کا ایک اسلحہ بردار جہاز تباہ کر دیا۔ترکی کا مال بردار فوجی طیارہ الیوشن IL76 مصراتہ کے ہوائی اڈے پر موجود تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی فوجی جنگی طیارے کو انتہائی محتاط آپریشن میں تباہ کیا گیا۔ طیارے پر بمباری کے دوران شہری آبادی اور شہری املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور انسانی حقوق کے اصولوں کی مکمل پاسداری کی گئی۔
خیال رہے کہ جنرل حفتر کی وفادار فوج کی طرف سے مصراتہ میں ترکی کے اسلحہ کو تباہ کرنے کی ایک ہفتے میں دوسری بڑی کارروائی ہے۔