ڈیفنس لائسنسنگ سنٹرشہریوں کی سہولت کے لیے تھرڈ فلو سے گراونڈ فلور پر شفٹ ،سی ٹی او لاہور کا اپ گریڈیشن کا جائزہ
باغی ٹی وی : سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ڈیفنس لائسنسنگ سنٹرکا وزٹ کرکے، اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر آرکیٹیکٹ نے اپ گریڈیشن کاموں پرسی ٹی او لاہور کو بریفنگ بھی دی۔ سید حماد عابد نے رینوویشن کا کام جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے پیش نظر سنٹر کو تھرڈ فلو سے گراونڈ فلور پر شفٹ کر دیا گیاہے۔ ٹیسٹنگ سنٹر پر شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ شہریوں کے بیٹھنے، ٹھنڈے پانی اور کیو میٹرک سسٹم کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ڈیفنس فلسیٹیشن سنٹر پر ڈرائیونگ لائسنس سے منسلک تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔شہریوں کی سہولت کیلئے اپوائنمنٹ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔