گریجوایشن کے بعد زندگی کیسی رہے گی ؟ تحریر:محمد شہباز سرکانی

0
37

اکثر طالب علم یہی سوچتا ہے کہ اب مدرسے سے فارغ ہوں اب میری زندگی کیسی گزرے گی اور کن کن مشکلات سے گزرنا پڑے گا ۔ سب سے پہلے تو اپنے دوستوں سے بچھڑنے کا غم ہوتا ہے اور پھر آگے روزگار کی پریشانی اگر آپ کا تعلق کسی غریب گھرانے سے ہے اگر آپ کسی سردار کے بیٹے ہیں ، کسی زمیندار کے بیٹے ہیں تو پھر تھوڑی آسانی رہے گی ورنہ ہر وقت یہی پریشانی رہے گی ۔
پھر گریجوایشن کے بعد طالب علم جب روزگار کی طرف جاتا ہے تو کچھ نہیں دیکھتا وہ بس کسی نہ کسی طرح روزگار حاصل کرنا چاہتا ہے اور اگر اس کو پسند کا کام نہ ملے تو وہ اس امید کے ساتھ زندگی جینے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ ابھی شروعات ہے پھر زندگی سنور جاۓ گی اور کسی دن اچھا روزگار بھی مل جاۓ گا ۔ حالیہ دنوں مجھے بھی ان مشکلات کا سامنا رہا اور میں بھی تمام طالب علموں کی طرح ہی رہا مگر ہمت نہیں ہاری اور زندگی کی جنگ لڑتا رہا اور ابھی بھی جاری ہے ۔
جب ہم بات کریں کسی بے روزگار گریجوایٹ طالب علم کی تو وہ بہت سی مشکلات کا سامنا کرتا ہے جیسے بے روزگاری کا رونا ، معاشرے کی تنگدستی ، طعنے ، اور گھر والوں کی طرف سے پریشر حتی کہ وہ کسی بھی شعبے میں جانے کےلیے تیار رہتا ہے تاکہ ان سب چیزوں سے جان چھوٹ جاۓ اور کسی نہ کسی طرح وہ کسی اچھے سے روزگار کے ساتھ جڑ جاۓ تاکہ وہ ابھی اس بے روزگاری کی نحوست سے نجات حاصل کرلے ۔
شروعات میں جب آپ روزگور والے ہوں بھی جاٸیں تو آپ کو بہت سے لوگوں کی طرف سے مختلف باتیں سننے کو ملیں گی کہ یہ تمہارا شعبہ نہیں ، اس کو اب حتمی روزگار نہ سمجھنا ، تم خواہ مخواہ اپنا وقت ضاٸع کررہے ہو اس سے کچھ وصول نہیں ہوگا یہ تمہارا شعبہ نہیں مطلب بہت کچھ سننے کا ملتا ہے اگر آپ نے ارادہ کرلیا تو ان چیزوں کو سن لیں مگر کریں وہی جو آپ کی زندگی مطالبہ کررہی ہے کیونکہ ضرورت اپنی آپ نے خود کرنی ہے لوگوں نے نہیں اس لیے ان کی طرف کان نہ دھریں اور اپنے کام سے کام رکھیں
جب زمانہ طالب علمی کا رہا تو بہت سے خواب آنکھوں میں سجاۓ روز یونیورسٹی کالج ، سکول جاتے ہوۓ یہ سوچ کر کہ ایک دن ملک کی تقدیر اور اپنی زندگی سنور جاۓ گی لیکن اس کےلیے بہت سی مشکلات ہم بھول جاتے ہیں جس طرح آپ نرسری سے لے کر ایم اے تک بہت سے امتحانات سے گزرتے ہیں اس طرح آپ ایم اے کے بعد مطلب تعلیم مکمل کرنے کے بعد اور بہت سی مشکلات کےلیے اپنے آپ کو تیار رکھیں کیونکہ یہ زندگی ہے اور مشکلات کو صبر کے ساتھ سامنا کریں اس طرح زندگی اچھی گزرے گی ۔ تحریر https://twitter.com/RjShahbaz01?s=09

Leave a reply