خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کے مجرم کو عمر قید

0
56

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشج جج شرقی نے خواجہ سراء شبانہ عرف عینی کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عاقل بشیر کو عمر قید کی سزا سنادی۔

فیصل آباد:منٹگمری بازار میں آتشزدگی،مرنے والوں کی تعداد7 ہوگئی

عدالت نے ملزم کو 3 لاکھ روپے مقتولہ کے ورثاء کو ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو 5 ماہ مزید جیل میں گزارنے ہوں گے۔

پراسیکیوشن کے مطابق مقتولہ کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تیز دار آلے سے وار کیے گئے تھے۔ مقتولہ خواجہ سراء کمیونٹی کی سرگرم رکن تھی۔ ملزم کیخلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کراچی:ٹینکروں میں مضرصحت پانی کی فروخت پرواٹربورڈ کا آئی جی سندھ کو خط

یاد رہے کہ چند دن پہلے خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی میں انبار انٹرچینج کے قریب گاڑی کے اندر فائرنگ کرکے خواجہ سرا وفا کو قتل کردیا گیاتھا ،خواجہ سرا وفا ساتھیوں کے ہمراہ کار میں صوابی سے پشاور جا رہا تھا اور فائرنگ سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

پولیس کا کہنا تھا فائرنگ کرنے والا مقتول خواجہ سرا کا دوست تھا جبکہ گاڑی میں موجود دیگر افراد محفوظ ہیں۔مقتول خواجہ سرا کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی تھی۔

Leave a reply