لمز کے پروفیسر کا جنسی زیادتی کا معاملہ ،عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

لمز کے پروفیسر کا جنسی زیادتی کا معاملہ ،عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں لمز یونیورسٹی کے پروفیسر کے جنسی زیادتی کے معاملہ پر عدالت نے درخواست پر صوبائی محتسب اور لمز یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔

عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید سرور نقوی کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کر دیے اور حکم دیا کہ وہ خود یا وکیل کے ذریعے اپنا موقف پیش کریں مسٹر جسٹس شاہد وحید نے میمونہ طارق کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے کہا کہ اس نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید سرور نقوی کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کی مذکورہ پروفیسر نے کانفرنس میں مہمان خصوصی بلا کر اسکو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔لمز کی اعلی سطح کمیٹی نے اسکی درخواست پر انکوائری کی ۔ لمز کمیٹی نے پروفیسر ڈاکٹر جاوید سرور نقوی کو قصور وار ٹھہرایا ۔

درخواستگزار نے کہا کہ پروفیسر نے اس فیصلے کے خلاف صوبائی محتسب سے رجوع کیا ۔صوبائی محتسب نے لمز کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔صوبائی محتسب نے فیصلہ دیا تھا کہ زیادتی کا وقوعہ ملک سے باہر ہوا ۔اس میں پاکستان میں پروفیسر کے خلاف کاروائی نہین کی جا سکتی ۔عدالت صوبائی محتسب کے فیصلے کو کالعدم قرار دے لمز کے پروفیسر کے خلاف وویمن پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا حکم دے

Comments are closed.