شہر قائد میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کا امکان

0
32

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ شہرقائد میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، جمعرات کوشہر کا درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیاگیا۔ جمعہ کے روز گرمی کا پارہ 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوبارہ 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر قائد میں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع رہ سکتی ہیں، اسی لیے شہریوں کو دن کے وقت 11 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچنے اور نقل و حرکت محدود کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانوں سے کچھ دن دور رہیں۔دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے دہی، لسی اور ستو گرمی میں فائدے مند ہے۔تربوز اور خربوزہ کھائیں جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ضرورت کے تحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں۔جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں اور سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں۔بچوں کو تپتی گرمی سے ہرصورت محفوظ رکھیں۔

Leave a reply