امریکی صدارتی انتخابات، امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنا ووٹ ڈال دیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے آج صدارتی انتخابات کے سلسلے میں "قبل از وقت پولنگ ڈے” کے تحت اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔ بائیڈن کو ووٹ ڈالنے کے لیے تقریباً 40 منٹ تک قطار میں کھڑا ہونا پڑا،جب جوبائیڈن کی باری آئی تو انہوں نے اپنی شناختی دستاویزات الیکشن ورکر کے حوالے کیں، جس کے بعد الیکشن ورکر نے صدر بائیڈن سے فارم پر دستخط کروائے اور اعلان کیا کہ "جوزف بائیڈن اب ووٹ ڈال رہے ہیں”۔امریکی میڈیا کے مطابق، کورونا وبا کے دوران عوامی ہجوم اور رش سے بچنے کے لیے "قبل از وقت پولنگ ڈے” کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی۔ اس سہولت کا مقصد بزرگ شہریوں اور بیمار افراد کو ووٹ ڈالنے میں آسانی فراہم کرنا تھا۔یہ کامیاب تجربہ کورونا کے بعد بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت امریکا کی مختلف ریاستوں میں اب بھی قبل از وقت ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سابق امریکی صدر جمی کارٹر، جو کہ 100 سال کی عمر کے ہیں، نے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی جانب سے ووٹرز کو ڈونیشن دینے کے وعدے پر سخت تنقید کی ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ مسک کا یہ اقدام جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے اور اس کا مقصد سیاسی مفاد حاصل کرنا ہے۔بائیڈن نے ایک حالیہ بیان میں کہا، "ایسے اقدام سے عوام کی رائے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کہ جمہوری عمل کی بنیادی روح کے خلاف ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا حق ہے، اور کسی بھی قسم کی مالی ترغیبات کا استعمال اس حق کو مشکوک بنا دیتا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسک نے یہ وعدہ کیا کہ وہ ووٹرز کو ان کے ووٹ ڈالنے کی صورت میں مالی مدد فراہم کریں گے، خاص طور پر اگر وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹ دیں۔ اس پر مختلف حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ اس طرح کی پالیسیوں سے جمہوری انتخابات کی شفافیت متاثر ہو سکتی ہے۔بائیڈن نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے غیر اخلاقی اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے متحد رہیں۔

غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

Shares: