لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستان کی طرف سے شدید احتجاج ریکارڈ

0
34

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج ریکارڈ

باغی ٹی وی :پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 5 ستمبرکو ایل او سی کی خلاف ورزی اور شہریوں کو زخمی کرنے پر پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ گزشتہ روز بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹرمیں 19 سالہ محمد طارق زخمی ہوا۔

بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باوَنڈری پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ بھارتی فوج نہتے شہریوں کے خلاف توپ خانہ، مارٹر اور خود کار اسلحہ استعمال کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ رواں سال بھارت نے 2 ہزار 158 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی، رواں سال اب تک بھارتی فائرنگ سے 17 افراد شہید اور 168 زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارت کی جانب سےشہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔
گزشتہ روز کی بھارتی اشتعال انگیزی پر سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور دہلی حکومت کو پیغام دیا گیا کہ بھارتی کارروائیاں خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، اقوام متحدہ کے ملڑی آبزرور گروپ کو کنٹرول لائن پر کام نہ کرنے کے بھارتی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر پاکستانی موقف کو بھی دہرایا گیا۔

بھارتی سفارتکار کے ذریعے دہلی حکومت کو یاد دلایا گیا کہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،نہتے شہریوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے

Leave a reply