لنک ڈاؤن ہونے سے متعدد بینک صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.

گزشتہ دو روز سے مختلف بینک سسٹم کا آن لائن لنک ڈاؤن ہونے سے متعدد بینک صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا جبکہ متعدد ایم ٹی ایمز کے باہر لوگوں کی بھیڑ لگ گئی اس حوالے سے ایک سرکاری ملازم محمد عدنان نے بتایا کہ میں گزشتہ روز معمول کے مطابق اپنے جے ایس بینک اے ٹی ایم کارڈ کو لیکر نزدیکی الائیڈ بینک اے ٹی ایم گیا تو وہاں مجھے اسکرین پر سرور لینک ایشور لکھا نظر آیا پھر میں دوسرے، تیسرے اور چھوتے اے ٹی ایم بھی گیا لیکن وہی مسئلہ نظر آیا. محمد عدنان سے جب پوچھا کہ کیا یہ مسئلہ صرف آپ کو درپیش آیا یا دوسرے لوگ بھی اس کا شکار ہوئے تو انہوں نے کہا کچھ لوگوں کے پیسے نکل رہے جبکہ متعدد کو یہی مسئلہ درپیش تھا جس کے بعد ہم نے اپنے اپنے متعلقہ بینک سے اس کی شکایت بھی کی مگر کوئی تسلی بخش جواب نہ ملا.


دوسری جانب مسلم کمرشل بینک نے اعلامیہ جاری کیا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ "ان کا بینک سسٹم بیٹھ گیا ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جارہی لہذا آپ کو درپیش اس مسئلہ پر معزرت خواہ ہیں.” تاہم اس سے ناصرف پاکستانی باشندوں بلکہ اور سیز کو بھی شدید پریشانی کا شکار ہونا پڑا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں


ایک اور بینک صارف نے بھی اس حوالے سے اپنا تجربہ شیئر کیا اور ان کا کہنا تھا کہ انہیں بھی اس کا شکار ہونا پڑا. جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ؛ وہ مسلسل دو گھنٹے تک ایک بینک سے دوسرے بینک چکر لگاتی رہی لیکن ان کے اے ٹی ایم کارڈز نے کہیں بھی کام نہیں کیا تاہم بعد ازاں ایم ٹی ایم سے پیسے نکلنا تو شروع ہوگئے مگر بہت ہی محدود حد تک یہ آن لائن ٹرانسزیکیشن ممکن تھی.

Shares: