اسلام آباد :سن لیں:میں نےقرضےلےکرسابق حکمرانوں کےقرض پرسود کی مد میں 6 ہزارارب دیئے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ان لوگوں کو پیغآم دیا ہے جو بلاجوازتنقید کرتے ہیں کہ عمران خان نے خود بھی قرض لیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ یاد رکھین کہ میں نے جو قرض لیے ہیں وہ سابق حکمرانوں کے دور میں لیئے گئے قرض کی رقم پرسود کی ماد میں اداکردیئے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق دورکےقرضوں پرسودکی مدمیں6ہزارارب روپےاداکیے

ذرائع کے مطابق عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارےدورمیں قرضوں میں11ہزارارب کااضافہ ہوا

عمران خان نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انہوں نے اقتدارسنبھالاتوملک پر25ہزارارب کاقرضہ تھا

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مجھے یہ باربارسنتاپڑتاہےکہ ہم نےقرضےبڑھادیئے

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہےکہ معاہدےایسےہوئےبجلی استعمال کریں یانہ کریں ادائیگی کرناتھی،سابق ادوارمیں بجلی کےمہنگےمعاہدےکیےگئے

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کی منصوبہ بندی ہوئی ڈیم بنانےکی نہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو بڑی سوچ رکھتی ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن کی منصوبہ بندی ہوئی، ڈیم بنانے کی نہیں، وزیراعظم نے مزید کہاکہ چین آج دنیا کی سب سے تیز بڑھتی ہوئی طاقت بن رہا ہے،چین ہمیشہ لانگ ٹرم پلاننگ کرتا ہے،

Shares: