لائیو اسٹریمنگ رائٹس پر پی سی بی نے وضاحت کردی

0
41

لائیو اسٹریمنگ رائٹس پر پی سی بی نے وضاحت کردی

باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اخباری رپورٹ کی مکمل تردید کرتا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے ایک برطانوی کمپنی کو بیٹنگ رائٹس فروخت کیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس الزام کو مکمل طور پر رد اور مسترد کرتے ہوئے واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس نے بیٹنگ رائٹس سے متعلق نہ کسی سے کوئی رابطہ یا معاہدہ کیا اور نہ ہی اس کے کسی بھی کمرشل پارٹنر کو کسی بھی صورتحال میں بیٹنگ رائٹس سے متعلق کسی بھی کمپنی سے کوئی معاہدہ یا رابطہ کرنے کی اجازت ہے۔

حقائق یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز (2019 تا 2021) کی پاکستان سے باہر لائیو اسٹریمنگ کے حقوق ایک بین الاقومی کمپنی کے پاس ہیں۔ اس میڈیا پارٹنر نے منظوری کے لیے ایک مقررہ عمل سے گزرے بغیر ایک بیٹنگ کمپنی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ کے حقوق فراہم کردئیے۔ جیسے ہی معاملہ پی سی بی کے نوٹس میں آیا ویسے ہی پی سی بی نے میڈیا پارٹنر سے رابطہ قائم کیا اور اس حوالے سے تبادلہ خیال جاری ہے۔

جب اس حوالے سے مذکورہ اخبار نے گذشتہ ہفتے پی سی بی سے رابطہ کیا تو پی سی بی نے اس اخبار کو حقائق واضح کیے تاہم اس کی درست رپورٹنگ نہیں کی گئی۔

Leave a reply