تونسہ : وہواکے قریب سیلاب سے متاثرہ بستی واجان کے مکین بے سہاراکھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور۔

تونسہ : وہواکے قریب سیلاب سے متاثرہ بستی واجان کے مکین بے سہاراکھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور۔
ہمارے ہاں کوئی حکومتی نمائندہ ،نہ این جی او اور نہ میڈیا کے نمائندے پہنچے،ہم بے یارومددگارحالات کے جبرکامقابلہ کرنے پر مجبور ہیں۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ شریف کوسیلاب سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت اورخیراتی ادارے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔اس کے باوجود کئی ایسے علاقے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کی امدادکیلئے کوئی حکومتی نمائندہ ،نہ این جی او اور نہ میڈیا کے نمائندے پہنچے سکے ہیں

ان میں سے تحصیل تونسہ کے علاقے وہوا کے قریب انڈس ہائی وے18کلو میٹر مغرب میں دامن کوہ میں واقع ایک بستی واجان جویونین کونسل لاکھانی پنجاب پولیس کے تھانہ وہوا کی حدود میں ہے،اس بستی سیلابی ریلے سے بہت نقصان پہنچا اس بستی کے بیشتر کچے مکان گرچکے ہیں بچ گئے ہیں وہ رہنے کے قابل نہیں ہیں،اس بستی کے سیلاب متاثرین تک آج تک کوئی خوراک ،امدادی سامان اور سرچھپانے کیلئے ٹینٹ حکومت یا کسی این جی او کی طرف سے نہیں دئے گئے ،اس علاقے کے سیلاب متاثرین کاصرف ایک ہی مطالبہ ہے کوئی ہمارے علاقے میں آئے اور دیکھے ہم کس طرح کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ،ان سیلاب متاثرین کامطالبہ کہ ہمیں سرچھپانے کیلئے ٹینٹ مہیا کئے جائیں۔

Leave a reply