لیوی میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ،عوام پریشان
لیوی میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ،عوام پریشان
با غی ٹی وی : لیوی میں کمی کے باوجود پیٹرول و ڈیزل کیوں مہنگا ہو رہا ہے جبکہ پانچ ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی میں 79 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی،۔
حکومت کا دعویٰ ہے کہ عوام کو مہنگائی سے اثرات سے محفوظ رکھنے کی خاطر حکومت نے جنوری 2021 سے اب تک پیٹرول و ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں واضح کمی کی ہے لیکن یہ اثرات کہیں نظر نہیں آتے پانچ ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اوگرا نے گذشتہ روز پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے پینتس پیسے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی تھی لیکن وزیر اعظم نے اوگرا کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی منظوری دی جس کے باعث لیوی میں کمی کی گئی ،پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے،ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی 6 روپے 39 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 11 روپے 72 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی صفر ہےوفاقی حکومت کے پاس پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 30 روپے فی لیٹر تک لیوی لگانے کا اختیار ہے۔