لیاری سے متعلق غلط تاثر رکھنے والوں کے لئے کیفی خلیل کا پیغام

0
41

کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانےکنایاری جس کے بول لیاری کے رہائشی گلوکار کیفی خلیل اور گلوکارہ ایوا بی نے لکھے تھے اور اس گانے کو بلوچستان کے گلوکار عبدالواہاب بگٹی کے ساتھ مل کر گایا تھا ، اس گیت نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا. کیفی خیل کے گیت کہانی سنو کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی. کیفی خلیل لیاری میں رہتے ہیں اور لیاری کے حوالے سے اکثر کہا جاتا ہے کہ یہ بہت ہی خطرناک علاقہ ہے. کیفی خلیل نے اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی جگہ غلط نہیں ہوتی نہ ہی خطرناک

ہوتی ہے بلکہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں جگہ کیسے خطرناک ہو سکتی ہے بھلا.؟ انہوں‌نے کہا کہ لیاری کے لوگ بہت زندہ دل ہیں یہاں کھیلوں اور میوزک کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے میں لیاری میں‌جہاں رہتا ہوں وہ نہایت ہی پرامن ہے اور لوگ یہاں پر ہر کام آزادی سے کرتے ہیں. یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ لیاری خطرناک ہے . ہم سب جو بھی یہاں رہتے ہیں‌کہ اپنی زندگی پرسکون طریقے سے گزار رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ لیاری ایک خوبصورت اور پرامن جگہ ہے اس لئے اس کے بارے میں جو غلط تاثر بنا رکھا ہے اسکو تبدیل کیجیے.

Leave a reply