لاہور،07جولائی2020: لاہور پولیس کرائم کنٹرول کے ساتھ شہری خدمات کی فراہمی کیلئےکوشاں ہے۔ خانپولیس خدمت مراکز پر جدید آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پولیس خدمت مراکز نے ماہ جون میں1913 کریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے. پولیس خدمت مرکز ڈی آئی جی آپریشنز آفس سے 325 جبکہ گلبرگ مرکز سے 979 سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے۔ خدمت مرکز اقبال ٹاؤن سے 243 جبکہ گریٹر اقبال پارک سے233 کریکٹر سرٹیفیکیٹ جاری۔ نئے تعمیر شدہ بحریہ ٹاؤن خدمت مرکز سے 14 کر یکٹراور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری۔ پولیس موبائل خدمت مرکزمیں 119 سرٹیفکٹ جمع کروائے گئے۔
شہری اپنے قریب ترین پولیس خدمت مرکز سے کریکٹر سرٹیفکیٹ و دیگر سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں۔
شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ،تجدید ڈرائیونگ
لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس خدمت مراکز پر تعینات پولیس افسران اور جوان کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت
پولیس خدمت مراکز پر آنے والے شہری ماسک اور سینٹائزر سمیت کورونا سے بچاو کی ایس او پیز کی پابندی کریں۔ اشفاق خان