ایل این جی کیس؛ احتساب عدالت میں ریفرنس ختم کرنے کی درخواست ملتوی

0
58

ایل این جی کیس میں احتساب عدالت میں ریفرنس ختم کرنے کی درخواست ملتوی کردی گئی ہے

احتساب عدالت نے ملزمان کی جانب سے ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، لہذا احتساب عدالت نیب قانون کے مطابق ریفرنس خارج کرے۔

ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان نامزد ہے، درخواست شریک ملزم چوہدری محمد اسلم کی جانب سے احتساب عدالت میں نیب کے نئے ترمیمی بل 2022 کے تحت دائر کی گئی ہے۔ احتساب عدالت نے ملزمان کی جانب سے ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کیلئے 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ تاہم آئندہ سماعت پر ایل این جی ریفرنس ختم کرنے یا نہ ختم کرنے پر وکلاء دلائل دیں گے۔

تاہم یاد رہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال 201-22 کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں سال 2021 کے دوران صرف تین ماہ کے لیے ایل این جی کی خریداری کے دوران بار بار ٹینڈر منسوخ کرکے سستی بولی دینے والوں کے بجائے مہنگی ایل این جی خرید کر قومی خزانے کو 10 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تیار کردہ آڈٹ رپورٹ میں جہاں وزارت پٹرولیم اور اوگرا میں بہت سی دیگر بے ضابطگیوں کی نشان دہی کی گئی تھی وہیں ایل این جی کی خریداری سے متعلق متعدد آڈٹ اعتراضات اٹھائے گئے تھے جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔
آڈٹ رپورٹ میں ایک اعتراض میں حکام نے لکھا تھا کہ پیپرا رولز کے مطابق سرکاری سطح پر خریداری کرتے وقت شفافیت یقینی بنائی جائے کیونکہ اس میں عوامی پیسہ استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس کا استعمال کرتے وقت کم سے کم لاگت کے لیے مستعدی سے کام لینا ہوتا ہے۔

Leave a reply