وہاج علی جو آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں ان کی ایک بڑی فین فالونگ ہے آج کسی سے بھی پوچھا جائے کہ آپ کا پسندیدہ اداکار کونسا ہے تو وہاج علی کا نام ہی لیا جاتا ہے. وہاج علی کی حال ہی میں تیری میری کہانیاں فلم ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے مہوش حیات کے ساتھ 123 واں فلم کی ہے. وہاج علی اپنی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتے ہیں . اب جیسا کہ نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈ کافی مقبول ہو رہی ہے اور ہر دوسرا شخص اور سلیبرٹی اس پر اکائونٹ بنا رہی ہے تو وہاج علی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے.

وہاج علی نے بھی تھریڈ پر اکائونٹ بنا لیا ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ لو مجھے بلایا اور میں آگیا ، یہ بات انہوں نے تھریڈ کے حوالے سے لکھی.وہاج کو تھریڈ پر آتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے فالو کر لیا ہے،. ”وہاج سوشل میڈیا کے اپنے دیگر اکائونٹس پر اپنے مداحوں کے ساتھ انٹریکشن کرتے ہوئے دکھائی دیتے رہتے ہیں”. یاد رہے کہ وہاج علی کا ڈرامہ سیریل تیرے بن حال ہی میں اختتام پذیر ہوا ہے اس میں یمنہ زیدی کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا ہے.

 

میں خواتین کے ساتھ تُو تڑاک نہیں‌کرتا شاہ رخ خان

والد کی فلموں کے لئے میں‌موزوں نہیں ہوں عاشر وجاہت

میرا نے اپنے بھائی کےلئے دعائوں کی اپیل کر دی

Shares: