لاہور:پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوگیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے جا رہے ہیں.
فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ پنجاب میں جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخاب ہوں گے. نیا بلدیاتی قانون اگلے ہفتے پنجاب اسمبلی میں پیش ہوگا. نئے قانون کے مطابق ضلع کی سطح پر اور میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا.
ادھر دوسری طرف الیکشن کمیشن نے بھی دیگرصوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا ہے ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب پر کام شروع کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دستیاب قوانین کے مطابق حلقہ بندی اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا، صوبائی حکومت سندھ ، بلوچستان اور وزارت داخلہ کے ساتھ متعدد میٹنگز، مراسلات اور کیسوں کی سماعت کی، اتھارٹیز الیکشن کمیشن کو ضروری قانون سازی، دیگر دستاویزات و ڈیٹا مہیا کرنے میں ناکام رہیں، اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری کو پور اکرنے کے لئے لازمی اقدامات کیے ہیں۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے جا رہے ہیں. پنجاب میں جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخاب ہوں گے. نیا بلدیاتی قانون اگلے ہفتے پنجاب اسمبلی میں پیش ہوگا. نئے قانون کے مطابق ضلع کی سطح پر اور میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا. @fawadchaudhry pic.twitter.com/KAAeFcurQY
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) November 19, 2021
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ قوانین کے مطابق حلقہ بندی اور لوکل گورنمنٹس الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، حلقہ بندی کے حوالے سے تین نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں، بلوچستان میں حلقہ بندی کے کام کا آغاز 6 دسمبر سے شروع ہوگا جس کی تکمیل 28 فروری 2021ء کو ہو گی،
جبکہ اسلام آباد فیڈرل کیپٹل میں حلقہ بندی کا آغاز 25 نومبر سے شروع ہو کر 3 فروری 2021کو اختتام پذیرہوگا، سندھ میں اس کام کا آغاز یکم دسمبر سے شروع ہونے کے بعد 23فروری 2021کو مکمل کیا جائے گا۔ حلقہ بندی کے کام کی تکمیل کے فوراً بعد الیکشن کمیشن صوبہ سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد فیڈرل کیپٹل کے لوکل گورنمنٹس الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔