اسلام آباد : کے پی اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات:وزیراعظم نے کیا حکم دیا کہ ہرطرف ہلچل مچ گئی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو بلدیاتی انتخابات کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس جس میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے وزیر اعظم کے مؤقف کو سراہا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا انتخابی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

کور کمیٹی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں متعلقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کی مشاورت سے امیدواروں کو اتارا جائے اور ضمنی اتنخابات کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی تیار کی جائے۔

Shares: