مظفرگڑھ: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق

مظفرگڑھ(باغی ٹی وی ) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تھرمل بائی پاس پر روکنے کے بعد ٹارگٹ کرکے قتل کیا.ہسپتال ذرائع کے مطابق اشفاق احمد سیال کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے.اشفاق احمد سیال قومی اخبار روزنامہ خبریں سے منسلک تھے،مظفرگڑھ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے.

صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مارچری منتقل کردیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔جبکہ اس موقع پر سابق ایم این اے اور صدر سیال ایسوسی ایشن پاکستان حاجی مہر ارشاد سیال صاحب نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مظلوم صحافی اشفاق سیال کے قاتلوں کو فوری بے نقاب کیا جائے اور کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ صحافی اشفاق احمد کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

صحافی مہر اشفاق حسین سیال کے قتل کے وقوعہ پر ڈی پی او سید حسنین حیدر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہر اشفاق حسین کے قتل پر انتہائی دکھ ہے، ظالم قاتلوں کو ٹریس کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او،ز سٹی و صدر اور سی آئی سٹاف نے ٹیکنیکل ٹیمز کے ہمراہ کاروائی کا آغاز کردیا ہے، بہت جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، ملزمان کو عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی،

مظفر گڑھ میں صحافی کا قتل،لاہور پریس کلب کا اظہار مذمت، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے مظفرگڑھ میں روزنامہ خبریں کے نمائندے مہراشفاق سیال کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ روزنامہ خبریں کے نمائندے مہراشفاق سیال کو مظفرگڑھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگئے ۔ گورننگ باڈی نے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صحافیوں کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ہرطرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں اور انھیں جان سے مارنے سے بھی دریغ نہیں کیاجاتا۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو فی الفورگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔

Leave a reply