ڈی جی خان:مقامی پولیو ورکرزنظرانداز،سپروائزرنے دوردرازکی رہائشی اپنی رشتہ دارخواتین کو پولیوورکربنادیا

سپروائزرکابیٹا،پی ایچ ایف کا خاکروب،محکمہ جنگلات کا بھگوڑاودیگرپولیوموبائل ٹیم کے انچارج مقررکردئے

ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان کی رپورٹ)مقامی پولیوورکرزنظرانداز،سپروائزرنے دوردرازکی رہائشی اپنی رشتہ دارخواتین کو پولیوورکربنادیا،سپروائزرکابیٹا،پی ایچ ایف کا خاکروب،محکمہ جنگلات کا بھگوڑاودیگرپولیوموبائل ٹیم کے انچارج مقررکردئے،بنیادی مرکزصحت چھابری زیریں میں فرضی پولیو مہم کاانکشاف ہوا ہے،

سی ڈی سی سپروائزرنے سابقہ کام کرنے والی مقامی پولیوورکرزکونظراندازکرتے ہوئے دوردرازکے علاقوں جن میں ڈی جی خان شہر کی فریدآبادکالونی ،پیرعادل اور جھوک یارشاہ کی رہائشی اپنی رشتہ دارخواتین کوپولیوورکربنادیاجوعلاقہ بھی نہیں جانتی جنہیں یہ تک معلوم نہیں ہے کہ انہوں نے کہاں اور کس گھر میں بچوں کوپولیوکے قطرے پلانے ہیں

بنیادی مرکزصحت چھابری میں کل 26پولیوکے قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں بنائی گئی ہیں جن میں 25موبائل ٹیمیں ہیں اور ایک ایل ایچ وی کی سربراہی میں فکس ٹیم ہے ،بنائی گئی 25موبائل ٹیموں کیلئے سپروائزرمحمدنوازکنبھارنے اپنی مرضی سے 5انچارج تعینات کئے جن میں محمدارشدسی ڈی سی سپروائزرکااپنابیٹا ہے،باقی میں محمدطارق مستوئی،امام بخش نامی شخص جو کہ محکمہ جنگلات سے نکالا ہوا ہے،اسی طرح ذکاء اللہ نامی شخص جوکہ PHFکمپنی کاخاکروب ہے اسے بھی پولیوورکرزٹیم کاانچارج بنادیا ،یہ وہ لوگ ہیں جو ویکسینیشن کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے سوائے ایک موبائل انچارج غلام مصطفی وڈانی کے جوکہ اسی بنیادی مرکزصحت چھابری زیریں کاسابق میڈیکل ٹیکنیشن ہے،

ذرائع کاکہنا ہے کہ ہرپولیوورکرکوپانچ دن کااعزازیہ محکمہ صحت کی طرف 12000 روپے دئے جائیں گے جوکہ ان پولیو ورکرکو بذریعہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفرہوں گے،ہرٹیم دوپولیوورکرپرمشتمل ہے اور بنیادی مرکزصحت چھابری زیریں میں کل 25موبائل پولیوٹیمیں بنائی گئی ہیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ سابقہ پولیوورکرزکی جگہ رکھی گئی نئی پولیو ورکرزسے پہلے ہی سی ڈی سی سپروائزرنے مک مکا کرلیا تھاجب تمہیں 12000روپے ٹرانسفرہوجائیں گے ان میں سے 2000روپے میرے ہیں

تعینات ہونے والی نئی پولیوورکرزمیں سے بیشتران پڑھ ہیں جب وہ گھروں میں جاتی ہیں تواگربچے گھرپر نہیں ہیں اورجوبچے گھروں میں موجود ہیں ان ڈیٹا لکھنے سے قاصر ہیں بعد میں جوڈیٹالکھوایا جاتا ہے وہ فرضی ہوتا ہے اور اس طرح کاغذوں میں یہ پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے ،

دوسری طرف جب بنیادی مرکزصحت چھابری زیریں کی انچارج ڈاکٹرسارہ یوسف سے فون پراس اہم معاملے کی طرف توجہ دلائی اوران کامؤقف لیناچاہا توانہوں نے بتایا کہ میرے علم میں نہیں ہے سی ڈی سی سپروائزرمحمدنواز نے مقامی اور سابقہ پولیوورکرزحق تلفی کی ہے اور دوردراز کی رہائشی اپنی رشتہ دار خواتین کو نواز اہے ،ان کا کہنا تھاکہ وہ اس اہم مسئلے پرفوری ایکشن لے رہی ہوں۔

دوسری طرف عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور کمشنر ڈیرہ غازیخان سے اس بے ضابطگی پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply