باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے
واقعہ بھارت میں پیش آیا جہان بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے باراہنکی میں ایک خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا ہے جس میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیان ہیں، خاتون ضلعی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ماں اور بچے صحتمند ہیں
بچوں کے والد کندن گوتم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان میں ایک ساتھ میں پانچ بچوں کی توقع نہیں کرتا تھا۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرے ایک ساتھ 5 بچے پیدا ہوئے
انکا پہلے بھی ایک بچہ تھا اور یہ اس خاتون کی دوسری ڈلیوری تھی جس میں اس نے 5 بچوں کو جنم دیا، ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کا وزن معمول سے کم ہے، ان میں سے دو کا وزن 1100 گرام، دو کا 900 گرام اور ایک کا 800 گرام ہے
واضح رہے کہ بھارت میں بھی کرونا وائرس نے سپیڈ پکڑ لی ہے جس کے بعد بھارت مین لاک ڈاؤن میں اضافہ کر دیا گیا
مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت
کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا