لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنی ہوئی ایف آئی آر درج اور کتنی گاڑیاں بند، رپورٹ جاری

0
41

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنی ہوئی ایف آئی آر درج ، کتنی ہوئی گاڑیاں بند، رپورٹ جاری

باغی ٹی وی : ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات،شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنےکے لئے لاہور پولیس نے اقدامات مزید سختکر دیے .جزوی لاک ڈاون کے دوران ناکہ جات پر روکے گئے شہریوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔اب تک 1 لاکھ 1 ہزار 514اشخاص کو ناکوں پر روکا، آمدورفت کی وجہ دریافت کی گئی۔غیرضروری سفر کرنے والے 93 ہزار 392شہریوں کو وارننگ،واپس گھروں کی راہ دکھائی۔

انہوں نے کہا کہدفعہ 144 کی خلاف ورزی پر1402ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔جزوی لاک ڈاون سے تاحال 84 ہزار 900 گاڑیوں،موٹر سائیکلز و دیگر وہیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی.50 ہزارسے زائد موٹر سائیکلز، 12ہزار 977رکشے،2110ٹیکسیاں،15216کاریں اور4536بڑی گاڑیاں ناکوں پر چیک کی گئیں۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 3482گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ بلا وجہ گھومنے پھرنے والے 3238 اشخاص سے دوبارہ باہر سڑکوں پرنہ آنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔کورونا وائرس کی گھمبیر صورتحال غیر معمولی اقدامات کی متقاضی ہے۔شہریوں کی زندگی سب سے عزیز ،حفاظتی اقدامات مزید سخت کریں گے۔لاہور پولیس شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے میں فرنٹ لائن فورس ہے۔

Leave a reply