لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، گھر سے باہر نکلنے والے نوجوان کے ساتھ پولیس نے ایسی سزا دی کہ …

0
42

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، گھر سے باہر نکلنے والے نوجوان کے ساتھ پولیس نے ایسا سلوک کیا کہ …
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے نوجوان کی ٹنڈ کر دی

احمد نام ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر گلیوں میں گھوم پھر رہا تھا، موٹر سائیکل پر جا رہا تھا اور پولیس نے پکڑ لیا، پولیس نے اس کی ٹنڈ کر دی، نوجوان کا کہنا تھا کہ گلیوں میں بائیک رائیڈنگ کر رہا تھا، ابھی بھی بائیک رائیڈنگ کرنے جا ؤں گا.

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومتیں شہریوں سے گھر رہنے کی اپیل کر رہی ہیں لیکن شہری باز نہیں آ رہے جس کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں موقع پر سزائیں بھی دی جا رہی ہیں. لاک ڈاؤن کے دوران موٹرسائیکل پر نکلنے والوں کی ٹائروں سے ہوا بھی نکالی جا رہی ہے

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کر دی ہے، پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں صبح آٹھ سے شام آٹھ تک کھلیں گی، لاک ڈاؤن کے دوران ٹرانسپورٹ اور مارکیٹس بند ہیں،

کرونا وائرس خدشات کے تناظر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر لاہور پولیس نے ناکوں پر اب تک 46667 شہریوں کو روکا اور باہر آنے کا مقصد پوچھا ۔سی سی پی اولاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر رواں 36170 گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی۔ بے مقصد ،غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گھومنے والے 43370 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 475 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق لاہور پولیس نے ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی پر 28 افراد گرفتار کر لئے ۔ملزموں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 14 مقدمات درج کئے گئے جبکہ سٹی ڈویژن سے 14، اقبال ٹاؤن سے 4،سول لائنز سے 6 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 4 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے گھروں سے غیر ضروری باہر گھومنے والے 1800 افراد سے ضمانتی مچلکے لے لئے ۔11 سو گاڑیوں کو بند کر دیا گیا ، شہری گھروں میں رہ کر کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں جبکہ 144 کے تحت 460 افرادکے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے 20 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 16 سو سے زائد ہے، آئے روز مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے.

Leave a reply