پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے کورونا وائرس کے حوالے سے نئی آنے والی فلم ’لاک ڈاؤن‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی-
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے کورونا وائرس کے حوالے سے نئی آنے والی فلم ’لاک ڈاؤن‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی میڈیا رپورٹس کے مطابق فریال محمود نے ذاتی مسائل کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی تاہم اب فلم میں فریال محمود کی جگہ سونیا حسین نے لے لی اداکارہ سونیا حسین کے مقابل اداکار گوہر رشید اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے-
فلم کے لکھاری اور ہدایتکار ابو علیحہ کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ ابتداء میں فریال محمود کو ہی فلم کی مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اور دیگر معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے تھے مگر بعد میں فریال محمود نے کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے فلم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا کے باعث گزشتہ 4 ماہ سے دنیا بھر کے تفریحی مقامات اور مذہبی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں سمیت فلموں کی ریلیز اور شوٹنگنز رُکنے کے ساتھ سینما ہاؤسز بھی بند ہیں تاہم اسی عالمگیر وبا اور لاک ڈاؤن میں بہت ساری فلم سازوں، لکھاریوں، اداکاروں اور پروڈیوسرز اس وبا پر کام کرنے کا سوچا اور اب ہا لی وڈ اور بالی وڈ پروڈیوسرز کورونا پر فلمیں بنانے کے لئے تیار ہیں دیگر فلم انڈسٹریز کی طرح پاکستانی فلم انڈسٹری بھی کورونا کی وبا کے پس منظر کی کہانی پر مشتمل فلم بنانے میں مصروف ہے-
فریال محمود اور گوہر رشید جلد کورونا وائرس کے پس منظر پر بننے والی فلم ’لاک ڈاؤن ‘ میں نظر آئیں گے