لاک ڈاؤن، پولیس کی کاروائی،کس چیز کی بنائی سمگلنگ ناکام

لاک ڈاؤن، پولیس کی کاروائی،کس چیز کی بنائی سمگلنگ ناکام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے احکامات کے مطابق دوران لاک ڈاؤن حیدرآباد پولیس کی منشیات و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

تھانہ ہٹڑی کے ایس ایچ او انسپیکٹر غلام فاروق راہوپوٹو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر کاروائی کی گئی،مضر صحت مین پوری کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے خام مال سے بھرا ٹرالر پکڑ لیا جبکہ 2 ملزمان بنام محمد زیشان مستوئی اور عطاءاللہ کو گرفتار کرلیا

دونوں ملزمان کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 200 تیار شدہ اور 40 کٹے خام مال مضر صحت مین پوری کے برآمد جبکہ ٹرالر نمبر TLB-374 پولیس تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف تھانہ ہٹڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا

تھانہ B-سیکشن کے ایس ایچ او انسپیکٹر سکندر غلام مصطفی نے SIP مبارک لاشاری اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی،دوران پیٹرولنگ گوٹھ شمع پاٹیل لطیف آباد نمبر 10 کے قریب مین پوری فروش گلو ولد راجو ٹھاکر کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے 70 مضر صحت مین پوری برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ B-سیکشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا

Comments are closed.