باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی، تاجروں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں، حکومت نے دکانیں سیل کرنا شروع کر دیں
کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، شاہ عالم مارکیٹ میں 45 جبکہ چونگی امرسدھو میں 7 دکانیں سیل کر دیں گئیں۔
ضلعی انتظامیہ لاہور ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف متحرک ہے، ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ جو دکاندار ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں کر رہے، ان دکانوں کو بند کروایا جا رہا ہے.تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں مارکیٹس، بازاروں میں چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پیس مال لنک روڈ ماڈل ٹاؤن کو سیل کر دیا، ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا.
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی دکانداروں اور صارفین کو گڑھی شاہو بازار اور ہر بنس پورہ بازار میں وارننگ جاری کی ہے، دکانداروں کو ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی واضح ہدایت کر دی، ورنہ اگلے راؤنڈ پر دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے.
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مارکیٹوں میں دکانوں پر خریداروں کا رش دیکھنے میں آیا تھا، دکانوں میں خریدار اور دکان دار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے ہیں ۔حکومت نے یہ ایس او پیز دکانداروں کو جاری کیے تھے تاکہ وہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ان پر عمل کریں ۔ ان ایس او پیز میں اسٹورز میں ہینڈ سینیٹائزر دستیاب کرنے اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے جیسے طرز عمل شامل ہیں۔
گزشتہ روز پنجاب میں حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی کے بعد بعض مارکیٹوں کو فوری طور پر بند اور لاہور میں ہال روڈ، شاہ عالم مارکیٹ، انار کلی ، اعظم مارکیٹ کو بند کرنے پر غور شروع کر دیا گیا تھا ۔
دوسری جانب یوم علیؓ کے سلسلہ میں اندرون لاہور کی تمام مارکیٹس سیل کر دی گئیں، پولیس نے شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، سرکلر روڈ سمیت متعدد مارکیٹس بند کر کے رکاوٹیں لگا دیں جبکہ بازاروں کے داخلی و خارجی راستے بھی سیل کر دیئے گئے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بغیر اطلاع مارکیٹس کو سیل کر دیا گیا ہے، انتظامیہ پیشگی آگاہ کر دیتی تو دکاندار اپنے تجارتی آرڈرز آج کیلئے نہ کرتے
پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات
قبل ازیں پنجاب کے صوبائی وزیر تجار ت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں تجاوزات کو ختم کیا جائے ورنہ انتظامیہ کرے گی، مارکیٹوں میں کورونا ٹیسٹ کریں گے،تاجروں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی، جو مارکیٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی بند کرناشروع کردیں گے،شہریوں سے درخواست ہے ماسک پہنیں اور بچوں کو بازار نہ لائیں،
از