صوبے میں لاک ڈاؤن لگانے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی تلقین کرنے والی سندھ کی حکمرں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑاتے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر میں پی پی رہنما ساجد جوکھیو کے صوبائی وزیر بننے کی خوشی میں جشن اور تقریب کا انعقاد کردیا ، اس کے علاوہ گلشن معمار میں بھی پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیداروں کی استقبالیہ تقریب رکھی گئی۔
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کورنگی نمبر 4 کے اسپورٹس گراؤنڈ میں بیک وقت شادی کی 8 تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس کے بارے اہل علاقہ کہتے ہیں کہ اس طرح سے شادی کی تقاریب کا ہونا معمول بن چکا ہے ، پولیس تقریب کے دوران موقع پر آتی ہے لیکن اس کے بعد تھانے میں معاملات طے کرلیے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں نئی اضافی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے ، اس دوران کاروباری ، عوامی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی، نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا .
لاک ڈاؤن لگانے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں
