جزوی لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جرائم میں واضح کمی

لاہور میں جزوی لاک ڈاون کے دوران کرائم کی وارداتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ لاہور پولیس نے جزوی لاک ڈاﺅن اور اس کے قبل ایک ماہ کی تقابلی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ جزوی لاک ڈاون کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں 39 فیصد کمی ہوئی۔ روڈ اینڈ شاپ روبری کیسز میں 42 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ لاک ڈاون کے دوران روڈ سنیچنگ کی وارداتوں میں 37 فیصد کمی ہوئی۔ لاک ڈاون کے دوران قتل کے کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی۔ گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 30 فیصد جبکہ گاڑی چوری کی وارداتوں میں 29 فیصد کمی ہوئی۔ جزوی لاک ڈاون کے دوران چوری کی وارداتوں میں 33 فیصد کمی ہوئی۔جزوی لاک ڈاون کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ گلی محلوں میں معمولی لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس اپنے باسیوں کی سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ امن و امان اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن جاری ہے۔

Shares: